الوقت - دہشت گرد گروہ داعش کی خاتون بریگیڈ الخنساء کی کمانڈر موصل سے لاکھوں ڈالر لے کر فرار ہو گئی اور داعش کے دہشت گرد اس کو گرفتار کرنے کے لئے تلاش کر رہے ہیں۔
صوبہ نینوا کے ایک سیکورٹی ذرائع نے داعش کی خاتون بریگیڈ الخنساء کی کمانڈر کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہونے کی اطلاع دی ہے۔
سومريہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، داعش کی یہ خاتون کمانڈر لاکھوں ڈالر کے ساتھ فرار ہوئی ہے اور وہ شام کی سرحد کی طرف جانے کی کوشش کر رہی ہے۔ داعش نے اپنے کارندوں کو مذکورہ خاتون کمانڈر اور اس کی ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لئے روانہ کر دیا ہے۔
اس سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ الخنساء بریگیڈ کی کمانڈر اپنی چار خواتین ساتھیوں کے ساتھ جن میں دو عرب ہیں اور تاجیكستان کی ہیں، مغربی صوبہ نینوا کے البعجاج علاقے کی طرف فرار ہوئی ہیں۔
اس خواتین کمانڈر پر خواتین کو خودکش حملوں کے لئے تیار کرنے اور ان کو ٹریننگ دینے کی ذمہ داری تھی۔