الوقت - ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے مسلم ممالک کے شہریوں کے لیے امریکا کے سفر پر پابندی عائد کئے جانے کے ٹرمپ حکومت کے فیصلے کو عالم اسلام اور ایرانی قوم کی توہین قرار دیا ہے۔
وزارت خارجہ نے سنیچر کو ایک بیان جاری کر کے کہا کہ مسلمانوں کے امریکا کے سفر پر پابندی عائد کرنے کا ٹرمپ حکومت کا فیصلہ، دہشت گردی سے مقابلے کے دعوے اور امریکی عوام کی سیکورٹی کے دعووں کے باوجود، تاریخ میں شدت پسندوں اور ان کے حامیوں کے لئے تحفہ کے طور میں درج ہوگا۔
ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسی صورت میں کہ جب عالمی برادری کو انتہا پسندی اور تشدد کو ختم کرنے کے لئے مذاکرات اور گفتگو کی ضرورت ہے اور جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دہشت گردی اور تشدد کے خلاف دنیا کی شرکت کی ایران کی تجویز کو منظور کرلیا ہے، امریکا کا بغیر سوچا سمجھا قدم، تشدد اور انتہا پسندی کے فروغ کے لئے زمین ہموار کرے گا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ ایرانی عوام کو نشانہ بنانے اور بے بنیاد الزامات عائد کر ان کی توہین کرنے کا امریکی حکومت کا فیصلہ اور ایرانی عوام سے دوستی پر مبنی امریکی دعووں کے بے بنیاد ہونے کی پول کھل گئی اور اس سے پتہ چل گیا کہ امریکا میں حکمراں گروہ ایرانیوں سے کس حد تک بغض رکھتا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں زور دیا گیا ہے کہ ایرانی قوم نہ کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث رہی ہے جبکہ جس ملک میں بھی طلباء، پروفیسرز، تاجر اور سیاح کے طور پر سفر کیا وہاں پر اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔