الوقت - یورپی یونین نے فلسطین کی مقبوضہ سرزمین پر اسرائیل کی کالونیوں کی تعمیرات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔ یورپی یونین نے کہا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر دو ہزار پانچ سو رہائشی گھروں کی تعمیرات کے اسرائیل سے فیصلے سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن کا منصوبہ بری طرح خطرے میں پڑ گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کے سفارتکاروں نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اسرائیل کے اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ یورپی یونین کے بیان میں آیا ہے کہ اسرائیل، دنیا کے اعتراضات کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور طرح کے اقدامات سے دو ملکوں کے راہ حل کو شدید خطرے کا سامنا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ اسرائیل نے دنیا کی تمام تشویشوں اور تمام اعتراض کے باوجود یہ پالیسی اختیار کر رکھی ہے جو تاسف بار ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر جنگ نے ابھی کچھ ہی دن پہلے یہ اطلاع دی تھی کہ مغربی کنارے پر کالونیوں کی تعمیرات کے منصوبے کو کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔
اسرائیل کے یہ اقدامات ایسی حالت میں ہے کہ امریکا کے سابق صدر باراک اوباما کی حکومت نے سیکورٹی کونسل میں اسرائیل کے خلاف پیش ہونے والی قرارداد کی ووٹنگ کے عمل میں شرکت نہیں کی تھی۔ اس قرارداد میں سیکورٹی کونسل کے ارکان نے کالونیوں کی تعمیرات کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔