الوقت - امریکا کی کچھ مشہور شخصیات اور ہستیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب 20 جنوری کو منعقد ہوگی ۔
یورو نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیموکرٹک پارٹی کے رکن اور اس ملک میں شہری حقوق تحریک کے رہنما جان لوئس نے کہا ہے کہ وہ ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے
کیونکہ ان کے خیال میں ڈونلڈ ٹرمپ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کا نتیجہ ہیں اور اسی وجہ سے یہ انتخابات قابل قبول نہیں ہے۔
تقریبا 60 دیگر ڈیموکریٹ ارکان پارلیمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھی جان لوئس کی حمایت میں ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔
اسی طرح متعدد امریکی اداکاروں نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
اس سے پہلے کچھ امریکی سینیٹرز اور ارکان پارلیمنٹ نے بھی ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ ایسی صورت میں امریکا کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے ہیں کہ جب ملک کے اندر اور باہر بہت سی چیلنجوں اور بحرانوں کا سامنا ہے۔