الوقت - مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوان ایک اسرائیلی چھاؤنی میں داخل ہونے اور وہاں سے ہتھیار اور گولہ بارود لے کر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
خبر رساں ایجنسی تسنيم نیوز کے مطابق، صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ کئی فلسطینی جوان جمعرات کی صبح مغربی کنارے کے تياسير علاقے میں واقع اسرائیل کے ایک ٹریننگ کیمپ میں داخل ہوئے اور وہاں سے کچھ مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود لے کر محفوظ نکل گئے۔
اس واقعے کے بعد صیہونی فوجی حرکت میں آ گئی اور اس نے مضافاتی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
دوسری جانب فلسطینی جوانوں نے اسی طرح مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرقی علاقے میں واقع حزما کالونی میں شدید جھڑپ کے دوران صیہونی فوجیوں کے ایک فوجی گاڑی کو آگ لگا دی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی جوانوں نے اس گاڑی کو پٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ حزما کالونی میں اسرائیلی فوجیوں کے حملوں کے بعد تیسرے دن بھی شدید جھڑپیں ہوئیں۔