الوقت - عراق کے سابق وزیر اعظم نوری مالکی نے اپنے خلاف امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری کے الزامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اوباما انتظامیہ نے عراق میں داعش کو وجود بخشا ہے۔ انہوں نے بدھ کے روز امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے الزامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جس میں انہوں نے ان پر عراق حکومت کو کمزور کرنے کا الزاما عائد کیا، کہا کہ اوباما کے دو اقتدار میں امریکا نے داعش کو تشکیل دی اور اس کو وجود بخشا۔
سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے سابق وزیر اعظم نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اوباما انتظامیہ نے عراق، شام اور یمن میں عوام کا خون بہایا ہے۔ امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری نے نوری مالکی پر عراق کو کمزور کرنے اور ملک میں داعش کو وجود بخشنے کا الزام عائد کیا تھا۔