الوقت - یمن کی تحریک انصار اللہ نے بحرین میں تین نوجوانوں کی سزائے موت کی مذمت کی ہے۔
تحریک انصار اللہ نے ایک بیان جاری کرکے بحرین میں 3 کے گناہ نوجوانوں کو سزائے موت دیے جانے کے فیصلے کا سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سمیع مشیمع، السنكيس اور عباس السامی کی سزائے موت کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ وہ بحرین میں جمہوریت کے قیام کا مطالبہ کر رہے تھے۔
انصار اللہ کے کہنا ہے کہ بے گناہ نوجوانوں کی شہادت، بحرین کی ڈکٹیٹر حکومت کے مظالم کی ایک چھوٹی سی مثال ہے۔ انصار اللہ کے بیان کے مطابق بحرین کی حکومت، سعودی عرب کی حمایت سے اس ملک کے بے گناہ عوام پر مظالم کر رہی ہے۔
انصار اللہ کے علاوہ حزب اللہ اور دنیا کے بہت سی معزز شخصیتوں نے بحرین میں تین معصوم نوجوانوں کی سزائے موت کی سخت مذمت کی ہے۔