الوقت - کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک امریکی فوجی نے جمعرات کو ملک میں واقع امریکی فوجی چھاؤنی میں گولی مار خودکشی کر لی۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اس امریکی فوجی کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن ہسپتال پہنچنے کے بعد اس نے دم توڑ دیا۔
امریکی فوج اور کویت میں امریکی سفارتخانے نے امریکی فوجی کی خود قتل کے بارے میں کوئی رپورٹ شائع نہیں کی ہے۔
15 ہزار سے زائد امریکی فوجی کویت میں تعینات ہیں۔ اب تک عراق، کویت اور افغانستان سمیت علاقے میں متعدد امریکی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔
ذہنی انتشار، نفسیانی مرض اور مایوسی امریکی فوجیوں کی خود کشی کے بنیادی اسباب بتائے گئے ہیں۔