الوقت - فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس بڑی کاروائی کرتے ہوئے دسیوں صیہونی فوجیوں کے ٹیلیفون ہیک کر لئے اور کجھ فوجیوں کو فیس بوک پر اپنے فیک اکاونٹ کی جال میں پھنسایا۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوشل میڈیا کے صارفین اور سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ویڈیو سے پتا چلتا ہے کہ حماس کے مجاہدین نے دسیوں اسرائیلی فوجیوں کے ٹیلیفون ہیک کر لئے۔ صیہونی حکومت کے ایک فوجی نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے ٹیلیفون کو حماس نے ہیک کیا ہے۔ اس فوجی نے جس کا چہرا واضح نہیں تھا، اعتراف کیا ہے کہ حماس کے ماہرین نے ایک خوبصورت لڑکی کی تصویر کا چھانسا دے کر اس کے ٹیلیفون کو ہیک کر لیا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ سمجھا کہ وہ ایک خوبصورت لڑکی سے گفتگو کر رہا ہے۔ اس نے اعتراف کیا کہ چیٹ کے ذریعے مذکورہ ہیکر نے اس سے رابطہ قائم کیا اس طرح سے اس کی ساری پروفائل اس شخص کے پاس چلی گئی۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی گزشتہ ہفتے اعتراف کیا تھا کہ حماس کے لوگ فیک نام کی آئی ڈی سے دسیوں اسرائیلی فوجیوں کے ٹیلیفون ہیک کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور ان کی خفیہ اطلاع حاصل کر چکے ہیں۔ صیہونی حکومت کی فوج کے سیکورٹی شعبے نے جنگ شکاری نامی مہم کے دوران سوشل میڈیا پر حماس کے بہت سے فیک اور جعلی اکاونٹ کی شناخت کی ہے اور اس کے بعد اس نے اپنے فوجیوں پر موبائیل فون کے استعمال کو مزید محدود کر دیا ہے اور ان کے ٹیلیفون ریکارڈ کئے جاتے ہیں۔