الوقت - دہشت گرد گروہ فری سیرین آرمی نے کہا کہ امریکا کے صدر نے شام کے مخالفین کو بے بنیاد امیدیں دلا رکھی تھیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد گروہ فری سیرین آرمی کے ترجمان اسامہ ابو زید نے امریکی صدر باراک اوباما کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
شام کی حکومت کے مخالفین کی ویب سایٹ العنب کے مطابق، ابو زید نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اوباما کی سربراہی میں امریکی حکومت نے مخالفین کو بے بنیاد امیدیں دلا رکھیں تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں امریکا کی نئی حکومت سے کافی امیدیں وابستہ ہیں جبکہ اوباما نے صرف مخالفین سے وعدے کئے اور دوسری جانب ایران سے ایٹمی معاہدہ کر لیا۔
فری سیرین آرمی کے ترجمان نے جن کی ترکی بھی حمایت کرتا ہے، کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ داعش کے مقابلے سے زمین پر اپنے اتحاد کا صحیح متبادل انتخاب کریں اور داعش کی نابودی کے لئے مزید تاکید کریں اور کم مدت میں سیاسی اہداف کو عملی کرنے کی کوشش نہ کریں۔
انہوں نے اسی کے ساتھ ٹرمپ اور روس کی نزدیکی پر تشویش کا اظہا کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا وہ روس اور ایران کے متحد آمر کے ساتھ مل کر شام کے عوام کے خلاف متحد ہونا چاہتے ہیں۔