الوقت - عراقی فوج نے موصل میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادي کے قریبی ساتھی اور نائب ابو لؤی کو ہلاک کر دیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج کے فضائی حملے میں داعش کا کمانڈر ابو لؤی اپنے 5 ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہو گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارے گئے داعش کے دہشت گردوں میں داعش کی زراعت کا وزیر ابو حربی بھی شامل ہے۔
دوسری طرف عراقی فضائیہ نے پیر کی رات موصل کے الحدبہ علاقے میں داعش کے کمانڈروں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
عراقی فضائیہ کے اس حملے میں داعش کے خود کش حملوں اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں کے کمانڈر احمد العجمی، محمود الخاتونی اور حازم العقیدی ہلاک ہوئے ہیں۔
عراقی فوج اور رضاکار فورس نے داعش کا گڑھ مانے جانے والے موصل شہر کو آزاد کرانے کے لئے 17 اکتوبر 2016 کو آپریشن شروع کیا تھا جو کامیابی سے جاری ہے۔