الوقت - تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے موصل یونیورسٹی کے ڈینٹسٹ، ادب اور آرٹس فیکلٹی کو دھماکے سے اڑا دیا۔
تسنيم نیوز کے مطابق، داعش کے دہشت گردوں نے موصل یونیورسٹی کے ان فیکلٹیز میں دھماکے کے بعد ان میں موجود چیزوں کو باہر منتقل کر دیا۔ ادھر عراقی فورسز نے موصل کے شمالی حصے پر واقع السكر اور بلدیات علاقوں کو کنٹرول میں لینے کے بعد، مزارع علاقے کی جانب پیشرفت شروع کر دی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بلدیات محلے میں عراقی كمانڈوز اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ جاری تھی۔
کردستان پیٹرياٹک یونین کے میڈیا شعبے کے سربراہ غیاث سورچی نے اربيل میں ارنا سے انٹرویو میں کہا کہ پیر کی صبح داعش کے دہشت گردوں نے موصل کی حدبا یونیورسٹی کی قانون فیکلٹی کی عمارت میں دھماکہ کیا۔ اس یونیورسٹی کو داعش نے پوری طرح تباہ کر دیا ہے۔ یہ ایک پرائیویٹ یونیورسٹی ہے جو موصل شہر کے مرکز میں واقع ہے۔ اس سے پہلے داعش اس یونیورسٹی کے کچھ فیکلٹیز کو منہدم کر چکا ہے۔
واضح رہے کہ موصل کی آزادی کا دوسرا مرحلہ 29 دسمبر سے شروع ہوا ہے۔ تب سے اب تک عراقی فورسز متعدد محلوں کو آزاد کرا چکی ہیں۔ اس دوران داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔