الوقت - امریکا کے وزیر خارجہ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ شام میں امریکا کا بنیادی مقصد بشار اسد کی حکومت کو تبدیل کرنا ہے، کہا ہے کہ واشگٹن نے اس مقصد کے حصول کے لئے داعش کی تشکیل کی اجازت دی تھی۔
جان کیری نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ امریکا کو اس بات کی امید تھی کہ داعش کے قیام اور اس کے طاقتور ہونے کے بعد بشار الاسد، واشنگٹن کی پیش نظر حالات کے ساتھ سفارتی حل تلاش کرنے اور پھر اقتدار چھوڑنے پر مجبور ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے ان ہی دو اہداف کے حصول کے لئے داعش کے کچھ ارکان کو مسلح کیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن، ہر لمحہ داعش کے زیادہ مضبوط ہونے پر نظر رکھے ہوئے تھا اور اسے اس بات کی بالکل بھی توقع نہیں تھی کہ شام کی حکومت روس سے فوجی امداد طلب کر لے گی۔
قابل ذکر ہے کہ شام کے حکومت مخالف گروہوں کے نمائندوں کے ساتھ جان کیری کی ملاقات کے دوران ہوئی اس بات چیت کی اڈيو فائل پہلے ہی سی این این اور نيويارك ٹائمز نے جاری کر دیا تھا لیکن گفتگو کے 35 منٹ کے حصہ کی اڈيو فائل کو ان امریکی ذرائع ابلاغ نے سنسر کر دیا تھا، جو امریکا کی جانب سے دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت سے متعلق تھی۔