الوقت - برطانوی اخبار اینڈیپنڈینٹ نے اپنے ایک مقالے میں لکھا کہ دنیائے عرب اور اسلام کی طاقت میں تبدیل ہونے کا سعودی عرب کا خواب چکنا چورہو گیا۔
مذکورہ اخبار نے جمعے کو اپنے مقالے میں لکھا کہ دنیائے عرب اور اسلام کی طاقت بننے کا سعودی عرب کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔
اخبار مزید لکھتا ہے کہ دو سال پہلے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان اصل طاقت کی حیثیت سے پیش کرنے کی سعودی عرب کی پچاس سال کی کوشش کا ثمرہ سامنے آنے والا ہے۔
2014 میں امریکا کی سابق وزیر خارجہ بل کلنٹن نے اپنے ایک خفیہ ایمیل میں جسے ویکیلیکس نے شائع کیا، سعودی عرب اور قطر کو سنی ممالک پر تسلط قائم کرنے والے دو حریف ممالک کے طور پر یاد کیا تھا۔
اینڈیپنڈینٹ مزید لکھتا ہے کہ لیکن گزشتہ برس جرمنی نے یہ مشاہدہ کیا تھا کہ سعودی عرب کے بد امنی پھیلانے کے اثرات ہرگز عملی نہیں ہوا۔ یہ اخبار لکھتا ہے کہ جرمنی نے جس چيز کی پیشنگوئی نہیں کی تھی تمام میدانوں میں ہم بہت تیزی سے سعودی عرب کے اہداف کی ناکامی کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔
برطانوی اخبار یمن اور شام کی جنگوں میں سعودی عرب کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتےہوئے لکھا کہ سعودی عرب کے اشتعال انگیز اقدامات کے ایران کے اثر و رسوخ کو روکنے کے بجائے، برخلاف نتیجہ برآمد ہوا۔
اینڈیپنڈینٹ نے اپنے مقالے میں لکھا کہ اوپک کے حالیہ اجلاس میں سعودی عرب نے خام تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق کیا اور ایران نے اپنے خام تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا۔