الوقت - امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹر ڈین کوٹس کو نیشنل انٹيليجینس کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈین کوٹس کو جیمز كلاپر کا جانشین مقرر کیا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈین کوٹس جارج بش کے دور اقتدار میں میں جرمنی میں امریکا کے سفیر اور ایوان نمائندگان کے رکن بھی رہ چکے ہیں ۔
اس سے پہلے جیمز كلاپر نے امریکا کے صدر باراک اوباما اور ایوان نمائندگان کے خصوصی کمیشن کے ارکان کو اپنا استعفی دے دیا تھا۔
كلاپر نے زور دیا تھا کہ جب تک اوباما اقتدار میں ہیں وہ اس عہدے پر رہیں گے لیکن اقتدار کی منتقلی کے وقت وہ عہدے پر باقی رہنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
جیمز كلاپر کو 2010 میں امریکی صدر باراک اوباما نے قومی خفیہ ایجنسی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ اسی طرح ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتدار منتقل کرنے والی ٹیم نے بیرون ملک تعینات سفیروں سے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے اپنے عہدوں سے ہٹ جائیں۔