الوقت - عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ صوبہ نینوا کا زیادہ تر حصہ آزاد کرایا جا چکا ہے۔
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا کہ اس وقت موصل شہر کے مرکز میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔
جمعہ کو عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ بہت جلد ہی داعش کے دہشت گردوں کو موصل سے نکال دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی موصل کو داعش کے ناپاک وجود کے پاک کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج تعلق پورے ملک سے ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں ملنے والی کامیابیوں کے لئے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ جدوجہد آگے بھی جاری رہے گی ۔
قابل ذکر ہے کہ 17 اکتوبر 2016 کو موصل کی آزادی کی مہم شروع کی گی تھی جو مکمل کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔