الوقت - عراق اور شام میں دہشت گردی سے جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیاں دونوں ممالک کی کامیابیوں کی علامت ہیں۔
شام کے صدر اور عراق کی قومی سلامتی کے مشیر نے جمعرات کو دمشق میں دہشت گردی سے مقابلے کے لئے تمام ممالک کی کوشش کی اہمیت پر تاکید کی ۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی قومی سلامتی کے مشیر اور اس ملک کے وزیر اعظم کے نمائندے فالح الفیاض نے جمعرات کو دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں انہوں نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کا پیغام شامی صدر کے سپرد کیا۔
اس پیغام میں مختلف دہشت گرد گروہوں کے خلاف عراق اور شام کے تعاون اور ہماہنگی کی اہمیت اور مستقبل میں اس تعاون میں مزید مضبوطی پر تاکید کی گئی ہے۔
اسی طرح اس ملاقات میں اعلان کیا گیا کہ دہشت گردی سے جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیاں دونوں ممالک کی کامیابیوں کی علامت ہیں کیونکہ دہشت گردی اور تکفیریوں کے تخریبی نظریات کو دونوں ممالک کا مشترکہ دشمن سمجھا جاتا ہے۔
شام کے صدر بشار اسد اور عراق کی قومی سلامتی کے مشیر نے اسی طرح تاکید کی کہ دہشت گردی سے جنگ کا اثر نہ صرف علاقائی قوموں کے مستقبل پر پڑے گا بلکہ اس کے اثرات پوری دنیا کے ممالک پر مرتب ہوں کے۔
ساتھ ہی اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کوئی سرحد اور حد نہیں ہے اور اس کا سبب وہ دہشت گردانہ حملے ہیں جنہوں نے علاقے اور علاقے سے باہر کے ممالک کو ہدف بنا رکھا ہے۔