الوقت - شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ نے دارالحکومت دمشق کے علاقے وادی بردی میں پانی کی سپلائی منقطع کر دی ہے۔
شام میں دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کے سرغنہ ابو ہاشم التلی نے منگل کو ٹویٹ کر دارالحکومت دمشق شمال مغربی علاقے وادی بردی میں اپنے ساتھیوں کی موجودگی اور دمشق میں پانی کی سپلائی منقعط کرنے پر زور دیا ہے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام میں مسلح مخالفین نے منگل کو ایک بیان میں النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں کی وادی بردی میں موجودگی کی تردید کی تھی۔ النصرہ فرنٹ سے وابستہ دہشت گرد گروہ نے وادی بردی میں بارہ دنوں سے عین الفیجہ نامی جشمے سے پینے کے پانی کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے اور اس وقت دمشق میں پینے کے پانی کی سپلائی ٹینکروں سے کی جا رہی ہے۔
وادے بردی علاقے میں تیرہ دیہات ہیں جس میں سے دس دیہات مسلح افراد کے کنٹرول میں ہیں جبکہ تین پر فوج کا کنٹرول ہے۔ دمشق میں پینے کا 70 فیصد پانی عین الفيجہ نامی چشمے سے سپلائی ہوتا ہے۔ شام کی فوج سے میدان جنگ میں بری طرح شکست کھانے کے بعد دہشت گرد غیر انسانی اقدامات کر رہے ہیں۔