الوقت - صیہونی وفد کے دورہ بحرین پر مچا ہنگامہ ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ ایک نئے انکشاف نے بحرین میں ہنگامہ مچا دیا ہے۔
صیہونی حکومت کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ بحرین کے بادشاہ کی بیٹی نے علاج کے لئے مقبوضہ فلسطین کا دورہ کیا تھا۔
صیہونی حکومت کے علاقائی تعاون کے نائب وزیر ایوب قرا نے بتایا کہ وہ صیہونی خاخام کے بحرین دورے کا پروگرام بنانے اور سفر کو کامیاب بنانے کے ذمہ دار تھے۔
صیہونی حکومت کے اخبار ہاریٹز نے قری کے حوالے سے لکھا کہ وہ گزشتہ ہفتے صیہونی خاخام کے دورہ بحرین کا پروگرام بنانے والے تھے اور انہوں نے ہی بحرینی حکام سے صیہونی خاخام کی ملاقات کا پروگرام تیار کیا تھا۔
ایوب قرا نے بتایا کہ شاہ بحرین کی بیٹی نے کچھ سال پہلے خفیہ طور پر اسرائیل کا سفر کیا تھا اور وہاں آپریشن کرایا تھا۔
الميادين ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ قرا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ صیہونی حکومت کے خلیج فارس کے تقریبا تمام ممالک کے ساتھ رابطے ہیں۔ اس صیہونی عہدیدار نے بتایا کہ خفیہ طور پر اور میڈیا کی نظروں سے بچتے ہوئے کوئی بھی عرب ملک مسئلہ فلسطین کو اہمیت نہیں دیتا اور تمام ملک اپنے داخلی مسائل میں گرفتار اور خود کے اقتدار میں باقی رکھنے کے لئے کوشاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وايٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے داخل ہونے کے بعد ایران کے خطروں کی وجہ سے، اسرائیل اور عرب ممالک کے تعلقات وسیع ہوں گے۔