الوقت - فلسطینی حلقوں نے مسجد الاقصی کے صحن کے نیچے صیہونی حکومت کی جانب سے نئی کھدائی کے عمل کا انکشاف کیا ہے۔
بیت المقدس اور مقدس مقامات کی حفاظت کرنے والی اسلامی - عیسائی کمیٹی کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت مسجد الاقصی کے نیچے دسیوں سرنگیں کھود رہی ہے۔ بیت المقدس اور مقدس مقامات کی حفاظت کرنے والی اسلامی - عیسائی کمیٹی کے جنرل سکریٹری حنا عیسی نے مسجد الاقصی اور اس کے نواحی علاقوں بنی تاریخی اور قدیمی عمارتوں کے لئے سرنگوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرات کی جانب خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت اب تک مسجد الاقصی کے نیچے 27 سرنگیں کھود چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد الاقصی کے نیچے بنی ہوئی سرنگیں، صیہونی کالونیوں سے منسلک ہیں۔
حنا عیسی نے کہا کہ سرنگوں کی کھدائی نے مسجد الاقصی کے داخلی حصے کو ایک بستی میں تبدیل کر دیا ہے اور یہ پروگرام مسجد الاقصی کو یہودی رنگ دینے کے تناظر میں انجام دیا جا رہا ہے۔
صیہونی حکومت نے جب سے مسجد الاقصی پر غاصبانہ قبضے کیا ہے تب سے اب تک وہ مسجد الاقصی اور اس کے نواحی علاقوں میں مسلسل كھدائی کر رہا ہے اور اس نے کئی زیر زمین سرنگیں بنا لی ہیں جس کا بنیادی مقصد، فلسطینیوں کو زبردستی ہجرت پر مجبور کرنا اور مسجد الاقصی کے ارد گرد علاقوں پر اپنا کنٹرول قائم کرنا ہے۔