:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

امریکی یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا

Friday 30 December 2016
امریکی یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا

الوقت - امریکا میں یہودیوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے اجتماع کرکے اسرائیل مخالف سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد کی حمایت کی ہے ۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کرنے والے یہودیوں نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی  جانب سے غیر قانونی طریقے سے کالونیوں کی تعمیر کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسی طرح یہودی مظاہرین نے تاکید کی کہ فلسطین کی مقبوضہ سرزمین کو جلد از جلد فلسطینیوں کو واپس دی جانی چاہیے۔

سلامتی کونسل نے گزشتہ 23 دسمبر کو ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں میں کالونیوں کی تعمیر بند کر دے۔

اسی طرح سلامتی کونسل کی قرارداد میں صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مشرقی بیت المقدس سمیت فلسطین کے مقبوضہ تمام علاقوں میں کالونیوں کی تعمیرات بند کرے۔

سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد میں اسرائیل کی جانب سے صیہونی کالونیوں کی تعمیرات کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل نے گزشتہ 23 دسمبر کو اسرائیل کے خلاف جو قرارداد منظور کی تھی اس کے حق میں سلامتی کونسل کے 14 ارکان نے ووٹ ڈالے تھے جبکہ صرف امریکا نے ووٹنگ میں شرکت نہیں کی تھی۔

ٹیگ :

امریکا یہودی وائٹ ہاوس اجتماع اسرائیل کالونیاں سلامتی کونسل

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے