الوقت - سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے مداخلت پسندانہ بیان دیتے ہوئے عراق کی رضا کار فورس الحشد الشعبی پر فرقہ واریت کا الزام عائد کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے عراق کے داخلی امور میں مداخلت جاری رکھتے ہوئے پیر کو دعوی کیا کہ عراق میں فرقہ واریت کے بحران کو ختم کرنے کے لئے عراق کی رضاکار فورس کو میدان سے ہٹا دینا چاہئے۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے جن کا ملک عراق اور شام میں دہشت گردوں کا اصل حامی رہا ہے، دعوی کیا ہے کہ عراق کی رضاکار فورس، عراق کی سیکورٹی اور اتحاد کے لئے خطرناک ہے۔
عراقی رضاکار فورس فورس کے بارے میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ رضاکار فورس میں بیس ہزار جوان ہیں اور عراقی پارلیمنٹ میں سنی اور کرد ارکان پارلیمنٹ نے رضاکار فورس کی سرگرمیوں کے جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
عراق میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے ممتاز عالم دین آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے ملک کی حفاظت کے لئے رضاکار فورس کی تشکیل کا فتوی دیا تھا۔