الوقت - ایک طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ خشک میوہ جات زندگی بچانے میں بہت زیادہ مؤثر ہیں۔
ناوریجن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور برطانیہ کے امپرئیل کالج لندن کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ روزانہ کچھ مقدار میں خشک میوہ جات کا استعمال، دل کی بیماریوں اور کینسر سمیت دیگر جان لیوا امراض کو کم کر سکتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خشک میوہ جات کی یہ گریاں پروٹین، فائبر، پولی ان سچورٹیڈ اور مونو سچورٹیڈ فیٹس سے مالا مال ہوتی ہیں۔ تحقیقات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان میں وٹامنز اور منرلز بھی ہوتے ہیں جو امراض کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔
یہ تحقیق دنیا بھر میں آٹھ لاکھ سے زائد افراد پر کی گئی ہے۔ تحقیق کے نتائج سے نشاندہی ہوتی ہے کہ ایک دن میں صرف بیس گرام گریاں، دل کے امراض کا خطرہ 30 فیصد، ذیابیطس کا 40 فیصد، کینسر کا 15 فیصد خطرہ 22 فیصد کم کرتی ہیں۔