الوقت - دہشت گرد گروہ داعش نے وہ تصویر شائع کی ہے جس میں ترکی کے دو فوجیوں کو زندہ جلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
الميادين ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق داعش نے جو تصویر شائع کی ہے اس میں دکھایا گیا ہے کہ ترکی کے دونوں فوجیوں کے ہاتھ اور پیر بندھے ہوئے ہیں۔
یہ دونوں فوجی تقریبا دو ہفتے قبل شمالی شام میں واقع الباب شہر میں یرغمال بنا لئے گئے تھے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے ترکی کے اقدامات کو مسلمانوں کے قتل عام سے تعبیر کیا ہے اور اس نے ان فوجیوں کو زندہ جلانے کے اقدام کی توجیہ کے طور پر پیش کیا ہے۔
یہ خبر ایسی صورت میں شائع ہوئی کہ جب ترکی کے فوجی ان گروہوں کے ساتھ شام میں موجود ہیں جنہیں خود انہوں نے ٹریننگ دی ہے۔
شام کی حکومت نے بھی بارہا ترکی کی مذمت کی ہے اور اس سے فوری طور پر اپنے فوجیوں کو شام سے نکالنے کی درخواست کی ہے۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی حلقوں نے ترکی پر شام میں حکومت مخالف دہشت گرد گروہوں کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔