الوقت - امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق غذا میں پالک اور انڈے کی زردی کا استعمال کرکے یاداشت کو اچھا رکھا جا سکتا ہے۔
الینوائے یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق پالک اور انڈے کی زردی سے بنی غذاﺅں میں پائے جانے والا جز لیوٹین چیزوں اور معلومات کو بہتر طریقے سے یاد رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ جز دماغ کو تحریک دیتا ہے اور اس حصے کو تحفظ فراہم کرتا ہے جو یاداشت کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ تحقیق 65 سے 75 سال کی عمر کے 122 افراد پر کی گئی۔ تحقیق کے نتائج سے نشاندہی ہوتی ہے کہ جن لوگوں کے خون کے نمونے میں لیوٹین کی مقدار زیادہ ہوئی وہ یاداشت کے ٹیسٹ میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے۔
تحقیق کے مطابق لیوٹین سے بھرپور غذائیں دماغی ساخت پر اثرانداز ہوتی ہیں اور مختلف دماغی حصوں کو ورم وغیرہ سے متاثر نہیں ہونے دیتیں۔