الوقت - اقوام متحدہ نے مشرقی بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں صیہونی کالونیوں کی تعمیرات کو روکنے کی تجویز کی تائید کر دی ہے۔
سیکورٹی کونسل نے جمعرات کی صبح مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں کالونیوں کی تعمیرات کو فوری روکنے کے لئے پیش کئے گئے مسودے کی تائید کر دی ہے اور اس قرارداد پر ووٹنگ کا پروگرام بنا لیا ہے۔
اس تجویز پر جمعرات کی صبح ووٹنگ ہوگی اور اس قرارداد میں صیہونی حکومت کی کالونیوں کی تعمیرات کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور امن کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا گیا ہے۔
روئٹرز خبر رساں ایجنسی نے اپنی روپورٹ میں کہا ہے کہ جمعرات کو اس قرارداد پر ووٹنگ ہوگی جس میں صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مشرقی بیت المقدس سمیت تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کالونیوں کی تعمیرات کو فوری طور پر مکمل روک دے۔
ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس قرارداد پر امریکا کا کیا رد عمل ہوتا ہے جس نے ہمیشہ سیکورٹی کونسل کی تمام قراردادوں کے مقابلے میں صیہونی حکومت کا دفاع کیا ہے۔ یہ قرارداد مصر کی جانب سے سیکورٹی کونسل میں پیش کی گئی ہے۔