:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

الجزیرہ اور شام کے حقیقی حالات

Tuesday 20 December 2016
الجزیرہ اور شام کے حقیقی حالات

الوقت-  قطر کے حکام نے 90  کے عشرے  میں عرب زبان کے مخاطبین کے لئے ایک طاقتور ٹی چینل شروع کرکے مشرق وسطی میں اپنے مقام کو بلند کرنے کی کوشش کی۔ یہ فیصلہ، سوویت یونین کا شیرازہ بکھرنے اور دشمن کو شکست دینے کے لئے ہارڈ وسائل کے زیادہ کارآمد نہ ہونے کی وجہ سے لیا گیا۔ اسی بنیاد پر 1996 میں الجزیرہ نیٹ ورک کو تشکیل دیا گیا جس میں تمام ماہرین افراد کو جگہ دی گئی۔ الجزیرہ نے 2010 تک علاقے کے تمام مسائل کو کوریج دے کر عرب زبان مخاطب کے اعتماد کو حاصل کر لیا۔ اس نیٹ ورک کی مہارت اتنی زیادہ تھی کہ حتی امریکی حکام بھی علاقے کے کچھ واقعات کے بارے میں الجزیرہ ٹی وی چینل کی خبروں کو ثبوت کے طور پر پیش کرتے تھے۔

یہ عمل لبنان اور عزہ پر اسرائیل کے حملوں کے کوریج کے موقع پر اپنے عروج پر پہنچ کیا تھا اور اس ٹی وی چینل نے ایران کی جانب سے لبنان اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کے شفاف مواقف کو کھل کر بیان کیا لیکن اسلامی بیداری کے نام سے مشہور عرب بہار کی لہروں کے شروع ہوتے ہی الجزیرہ ٹی وی چینل نے آہستہ آہستہ اپنا اصل چہرا دکھانا شروع کیا۔ الجزیرہ ٹی وی چینل کے پرڈیوسرز اور اینکرز نے بھی عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لئے افغانستان اور عراق میں امریکی حکام کی پالیسیوں اور اسی طرح علاقے میں صیہونی حکومت کی پالیسیوں کی شدید اور براہ راست مذمت کی۔ ان حالات میں عرب دنیا میں یہ ٹی وی چینل لوگوں کا من پسند اور قابل اعتماد چینل بن گیا۔

در ایں اثنا دہشت گرد گروہوں کے حامیوں نے جو مشرق وسطی کے عوام کے مطالبات کو تبدیل کرنے کے درپے تھے، اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لئے الجزیرہ کے ساتھ العربیہ اور بی بی سی کی توانائیوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ اس عمل کے نتیجے میں شام جیسے ممالک میں قوم کئی حصوں میں تقسیم ہوگئی جو کچھ دن پہلے تک ایک پرچم کے زیر سایہ تھی۔

اسی تناظر میں الجزیرہ نے اس ملک کے بحران کے آغاز میں یعنی 2011 میں بشار اسد کے مخالفین اور ان کی پالیسیوں پر اعتراض کرنے والوں کے اعتراض کو ایسے کوریج دیا کہ نہ صرف علاقے کے عوام بلکہ شام کے تمام شہری یہ گمان کرنے لگے کہ بشار اسد کی حکومت کے خلاف پورے ملک اور حکومت کی ہر سطح پر اعتراض ہو رہے ہیں۔

الجزیرہ نے گزشتہ 6 برسوں کے دوران شامی فوج کیا جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور مـخالفین و عام شہریوں کے قتل عام سے متعلق بے بنیاد الزامات عائد کئے جبکہ یمن کی صورتحال پر اس کا کوئی خاص رد عمل نہیں ہوتا۔ اس ٹی وی چینل نے آئیں بائیں شائیں کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے تحریک انصار اللہ کو جو عوامی مطالبات کو پیش کرنے والے ہیں، باغی گروہ کا نام دیا لیکن شام میں مسلح دہشت گرد گروہوں کو اعتدال پسند مخالفین کا نام دیتا ہے۔  اسی طرح اس ٹی وی چینل سے شام فوجی کی پسپائی اور شام کے اہم شہروں پر دہشت گرد گروہوں کے قبضے کی افواہ پھیلا کر شامی پناہ گزینوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی۔ میدان جنگ میں بشاراسد کی کامیابیوں کے ساتھ ہی الجزیرہ کی عوام مخالف پالیسیاں پر شدت اختیار کرتی گئیں۔

اس بنا پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس ٹی وی چینل نے عالم اسلام کی چنندہ خبروں کو کوریج دے کے مغربی اور اس کے علاقائی اتحادیوں کی سیاستوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی ہے۔

ٹیگ :

شام حالات قطر الجزیرہ ٹی وی چینل

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے