اردن کے الكرک شہر میں ہونے والی فائرنگ میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 9 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
الوقت - اردن کے الكرک شہر میں ہونے والی فائرنگ میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 9 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
ایک سیکورٹی ذرائع نے فرانس پریس کو بتایا ہے کہ اتوار کو کچھ مسلح افراد کی جانب سے اردن کے الكرک شہر میں پیٹرولنگ کر رہی گاڑی پر کی گئی فائرنگ میں ایک کینیڈین سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ چار گاڑیوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے اردن کے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر اچانک فائرنگ شروع کر دی جس میں چار سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
حکومت نے الكرک شہر کے لئے خصوصی سیکورٹی فورس روانہ کیا تھا۔ شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا اور مسلح افراد کو تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور، سکیورٹی فورس پر حملہ کرنے کے بعد کسی نامعلوم مقام پر چھپ گئے تھے۔
اردن کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران 4 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ فوج کی جانب سے جاری باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الکرک علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے والے چار دہشت گردوں کو کاروائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔
سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق کس گروہ یا تنظیم سے تھا۔