الوقت - ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر نے ایران - عراق بارڈر سیکورٹی فورسز کی تعاون کی تعریف کرتے ہوئے دونوں ممالک کے کوسٹ گارڈ کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد کی اطلاع دی اور کہا کہ یہ فوجی مشقیں مستقبل میں خلیج فارس کے دو یا تین ممالک کے ساتھ منعقد کی جائے گی جن کی سرحدیں ایران سے ملتی ہے۔
ایران کے بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر قاسم رضائی نے جمعرات کو ايران- عراق کے کوسٹ گارڈز کے درمیان دریائے اروند اور خلیج فارس کے درمیان پہلی مشترکہ فوجی مشقوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان اچھے سیاسی اور اقتصادی تعلقات ہیں اور دوطرفہ تعاون کو مزید بہتر بنانے کی سمت مشترکہ بارڈر سیکورٹی فورس کی مشقیں منعقد کی گئں۔
کمانڈر رضائی نے کہا کہ علاقے کی سیکورٹی علاقائی ممالک کے ہاتھوں ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے رہائشوں کا مطالبہ پائیدار امن کے قیام کا ہے اور اسی سمت میں مستقبل میں بھی دوطرفہ یا سہ فریقی مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ مشترکہ مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ان ممالک کا مقابلہ کیا جائے گا جو ہمارے خیر خواہ نہیں ہیں۔
عراق کے بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر حامد عبداللہ ابراہیم الحسینی نے بھی ایران – عراق بارڈر سیکورٹی فورس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں کے اختتام پر اس کی تعریف کی اور کہا کہ اس فوجی مشق کے منعقد کرنے کا مقصد سرحدوں کی حفاظت میں دو طرفہ تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔