الوقت - صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی موجودگی میں تیسویں وحدت اسلامی كانفریس، اتحاد اور تکفیری گروہوں سے جدوجہد کی ضرورت کے سلوگن کے ساتھ تہران میں شروع ہو گئی ہے۔
اس تین روزہ كانفریس میں جو، متعدد ممالک کے 300 سے زائد دانشوروں اور مفکرین کی شمولیت سے شروع ہوئی ہے، تکفیری گروہوں سے مقابلے کی ضرورت جیسے موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا۔ كانفریس کے دوران ایران، ملائیشیا، انڈونیشیا، عراق، لبنان، تھائی لینڈ، الجزائر، برطانیہ، امریکا، آسٹریلیا، تیونس، چین اور مصر کے مفکرین اور دانشور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اسی طرح اس كانفریس کے انعقاد کے ساتھ ہی وحدت اسلامی فلم فیسٹول کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں دنیا کے 37 ممالک کی بنی ہوئی فلموں کی نمائیش کی جائے گی۔ اس فیسٹول میں پیغمبر اسلام، قرآن مجید اور وحدت اسلامی جیسے عالم اسلام کے موضوعات اور اسلاموفوبیا کے موضوع پر بننے والی فلمیں دکھائی جائیں گی۔