الوقت - بحرین کی ایک عدالت نے الوفاق پارٹی کے سربراہ الشیخ علی سلمان کو نو سال کی سزا سنائی ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی ایک عدالت نے پیر کو الوفاق پارٹی کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان کے خلاف بے بنیاد الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں نو سال قید کی سزا سنائی ہے۔
بحرین کے سیکڑوں افراد نے اتوار کی رات الدراز علاقے میں شیخ علی سلمان کی حمایت میں مظاہرہ کئے تھے۔ شیخ علی سلمان کو 2014 میں تقاریر کے دوران ملک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔
بحرینی حکومت نے جون 2015 کو شیخ علی سلمان پر وزارت داخلہ کی توہین کرنے اور ملک کے نظام میں تبدیلی اور آئین کی خلاف ورزی کے لئے لوگوں کو ورغلانے کے الزامات عائد کئے گئے تھے جس کے بعد انہیں چار سال کی سزا سنائی گئی۔
بحرین کی عدالت نے 14 جون 2016 کو الوفاق پارٹی کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور اس کے بعد بحرین کی سپریم کورٹ نے 17 جولائی کو آل خلیفہ حکومت کی سب سے بڑی مخالف پارٹی کو تحلیل کرنے اور اس کے اثاثوں کو ضبط کرنے کا حکم جاری کیا تھا ۔
2011 کے بعد سے بحرین کے عوام ملک میں سیاسی اصلاحات اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے مسلسل پرامن مظاہرے کر رہے ہیں۔