الوقت - شام کی فوج نے مشرقی حلب میں اپنی پیشرفت جاری رکھتے ہوئے اہم محلے الشیخ سعید کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کی فوج نے اپنے اتحادیوں کی مدد سے الشیخ سعید محلے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزادکر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کی فوج مشرقی حلب کے 94 فیصد علاقوں کو آزاد کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
الشیخ سعید محلہ مشرقی حلب کے اسٹراٹیجک محلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ شام کی فوج نے دو شنبہ صبح نصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں سے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد اس محلے کو آزاد کرا لیا ہے۔ اس محلے کی آزادی کے لئے گزشتہ چار دنوں سے جھڑپیں جاری تھیں۔
الشیخ سعید محلہ مشرقی حلب کے جنوب میں واقع ہے یہ علاقے کا اہم پاس بھی سمجھا جاتا ہے۔ یہ محلہ دہشت گردوں کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا تھا جس کی آزادی دہشت گردوں پر کاری ضرب تصور کی جاتی ہے۔