الوقت - امریکا کی مشہور ویب سائٹ دنیا میں رونما ہونے والے واقعات کی پیشنگوئی کرتی ہے۔ اس کی جانب سے پیشگوئی کئے گئے واقعات یا تو یقینی طور پر رونما ہوتے ہیں یا رونما ہونے کے قریب ہوتے ہیں۔ اس بار بھی نئے سال سے آغاز سے پہلے اس ویب سائٹ نے دنیا کے کچھ موضوعات کے حوالے سے پیشنگوئی کی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اس ویب سائٹ نے 2017 کے حوالے سے کیا پیشنگوئیاں کی ہیں۔ اس امریکی ویب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ یمن میں جنگ کی وجہ سے سعودی عرب کے شاہی خاندان میں انقلاب آئے گا اور سعودی عرب کے جانشین اور ولی عہد محمد بن سلمان میں ان کے منصب سے ہٹا دیا جائے گا کیونکہ یمن کی جنگ سعودی عرب کے لئے، امریکا کے لئے ویتنام کی جنگ جیسی ہوگئی ہے۔
امریکا :
بلومبرگ ویب سائٹ نے پیشنگوئی کی ہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتدار سنبھالنے کے شروعاتی ہفتوں میں مقبولیت میں اضافہ ہوگا خاص طور پر کانگریس کی جانب سے ان کی حمایت میں اضافہ ہوگا لیکن اس کے باوجود جب وہ احکامات کو نافذ کرنا شروع کریں گے تو ان کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ تیز ہو جائے گا۔ عربی -21 ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، ان حالات میں ڈونلڈ ٹرمپ ایمرجنسی نافذ کر دیں گے اور بڑے شہروں میں کرفیو نافذ کر دیں گے۔ ان کے دور اقتدار میں طلباء، سیاہ فاموں کی تحریک اور وال اسٹریٹ پر قبضہ کرنے والی تحریکوں کے مظاہروں میں شدت آئے گی۔
سیاست :
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان واقعات کی وجہ سے برسر اقتدار اتحاد میں شدید اختلافات پیدا ہو جائیں گے اور کانگریس اور وائٹ ہاوس میں ریپبلکن پارٹی کے ارکان کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو جائیں گے۔
معیشت :
ٹرمپ کے دور اقتدار ہونے کے شروعات مہینوں میں بینکوں اور کمپنیوں کے شیئرز بہت تیز نے نیچے آئیں گے اور اس بعد ان کی تباہی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ گوکل، فیسبوک اور ایپل کے شیئرز کو کافی نقصان پہنچے گا اور اس کے نتیجے میں کیلیفورنیا میں ٹرمپ اور ارپ پتیوں کے درمیان تصادم کی نوبت آ جائے گی۔
امریکا اور روس کے تعلقات :
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان دشمنی کے خاتمے کی وجہ سے جرمن چانسلر انگلا مرکل کے لئے فیصلہ کرنا سخت ہو جائے گا کہ یا تو وہ یورپ میں روس کے خلاف اتحاد کی فوجی سربراہی کریں یا ٹرمپ کی نصیحت کو قبول کرتے ہوئے پوتین سے ساتھ بڑا معاہدہ کریں۔ اس کے جواب میں پوتین اپنے ہیکرز اور جاسوسوں کو یورپ اور امریکا کے داخلی امور میں مداخلت سے روک دیں گے۔
دنیا میں امریکا الگ تھلگ :
ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دور اقتدار کے ابتدائی دور میں اپنے دیئے بیانات پر عمل در آمد کے سلسلے میں مشکوک رہیں گے۔ اس کے بعد وہ نیٹو اور پھر اقوام متحدہ کی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کریں گے جس کی وجہ سے امریکا، عالمی سطح پر یک و تنہا ہو جائے گا۔
انٹرنیٹ :
امازون، اپل اور گوگل، گھروں میں نصب فون اور اسمارٹ فون کے ذریعے حکومت کے جاسوسی کے وسیع نیٹ ورک میں شام رہیں گے جبکہ ویکیلیکس کی جانب سے ٹرمپ کے حوالے سے انکشفات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
کیوبا کی سوویت یونین میں واپسی :
ڈونلڈ ٹرمپ کیوبا کے بارے میں اوباما انتظامیہ نے جو اعلان کیا ہے اس کو ختم کر دیں گے اور کیوبا کے اقتصاد کو بہتر بنانے کے لئے اس کے سامنے کمیونسٹ نظریات کو ترک کرنے کی تجویز پیش کریں گے ۔ کیوبا کے پاس صرف دو ہی آپشن ہوں گے یا تو وہ اپنے علاقائی اتحادی برازیل اور وینزویلا سے مالی مدد کی درخواست کرے یا علاقے کے دو اہم حامیوں روس یا چین میں سے کسی ایک کا دامن تھام لے جو علاقے میں اس کی بدستور حمایت کر رہے ہیں۔