الوقت - جرمنی کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ حکومت، پناہ گزینوں کے حوالے سے پالیسیاں سخت کر نے والی ہے۔
جرمنی کے وزیر داخلہ توماس دمایزیر نے تاکید کی ہے کہ 2017 میں رواں سال کہ بہ نسبت ملک سے زیادہ پناہ گزین نکالے جائیں گے۔
فوکس میگزین کے حوالے سے تسنیم نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ جرمنی کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جرمنی کی حکومت اپنی پناہ گزین پالیسی کو مزید سخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم رواں سال کی بہ نسبت 2017 میں ملک سے زیادہ سے زیادہ پناہ گزینوں کو نکالیں گے۔
ان کہنا تھا کہ 2016 میں تقریبا ایک لاکھ پناہ گزینوں کو نکالا گیا ہے یا نکالا جائے گا۔ اسی تناظر میں وہ 8 دسمبر کو جرمنی کے حکام سے گفتگو کرنے والے ہیں کہ کس طرح پناہ گزینوں کو نکالنے کے عمل کو تیز کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان پناہ گزینوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی جو ملک سے جانے سے فرار ہونے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے اسی طرح پولیس کو ایسے افراد کو گرفتار کرنے کو کہا ہے۔