الوقت - امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب منعقد کرنے والی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ تقریب کے ٹکٹوں کی قیمت 25 ہزار سے دس لاکھ ڈالر تک کی ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب 20 جنوری کو واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے سامنے منعقد ہوگی۔ امریکی آئین کے مطابق امریکا کے موجودہ صدر باراک اوباما کی 20 جنوری شام کے الوداعی تقریب منعقد ہوگی۔
پریس ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی انتخابات کے انعقاد کے تقریبا ڈھائی مہینے بعد الوداعی اور حلف برداری کی تقریبا ہوگی جس کے بعد امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ کا باضابطہ چارج سنبھالیں گے۔
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب منعقد کرنے والی کمیٹی نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ان ٹکٹوں کی فروخت سے سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر تک جمع ہونے کی امید ہے ۔ کمیٹی کو امید ہے حلف برداری کی تقریبا منعقد کرنے کے لئے تقریبا اتنا ہی خرچ آئے گا جو ٹکٹ فروخت کرنے سے پورا ہوجائے گا۔
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب منعقد کرنے والی کمیٹی کے سربراہ ٹرمپ کے قدیمی دوست اور امریکا کے بہت بڑے تاجر ٹامس پارٹ ہیں۔ کمیٹی کا کہنا ہے جو جتنا زیادہ قیمتی ٹکٹ خریدے گا اس کو اتنے زیادہ پروگرامز میں شرکت کی اجازت ہوگی۔