الوقت - نیند انسان کے لئے کتنی اہم ہے اس کا اندازہ ایسے لگایا جا سکتا انسان زندگی کا ایک تہائی حصہ نیند میں گزارتا ہے اور رات کی اچھی نیند درحقیقت بہت زیادہ معنی رکھتی ہے۔
نیند کی کمی متعدد مسائل پیدا کرتی ہے اور پھر اس کی وجہ سے متعدد بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ نیند کی کمی وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے جس کی مختلف وجوہات ہیں :
ہمیشہ بھوک کا احساس
ایک تحقیق کے مطابق نیند کی کمی کے نتیجے میں متعدد ہارمونز اور دماغی کیمیکلز جو کہ بھوک کو کنٹرول کرتے ہیں، متاثر ہوتے ہیں اور بھوک بڑھانے والا ہارمون زیادہ ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں آپ زیادہ کھانے لگتے ہیں اور موٹاپا یقینی ہوجاتا ہے۔
ناقص غذا کی خواہش میں اضافہ
ایک تحقیق کے مطابق نیند کی کمی دماغی ریسیپٹرز پر اسی طرح اثرانداز ہوتی ہے جیسے بھنگ کا استعمال کیا گیا ہو، میٹھے اور جنک فوڈ میں کیلوریز بہت زیادہ ہوتی ہیں جو کہ جسمانی وزن میں اضافہ یقینی بناتے ہیں۔ اس کی وجہ تو واضح نہیں مگر یہ یقینی ہے کہ تھکاوٹ کا شکار دماغ یہ مشورہ دیتا ہے کہ ہر وہ چیز کھائی جانی چائے جو فوری توانائی فراہم کرے۔
میٹابولزم کی رفتار بھی کم
ایک تحقیق کے مطابق صرف ایک ہفتے تک بھی نیند کی کمی میٹابولزم کو نقصان پہنچاتی ہے، خاص طورپر جسم کی گلوکوز کو پراسیس کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے جس سے انسولین کی حساسیت پیدا ہوتی ہے جس کے نتیجے میں جسم چینی کو گھلانے کی بجائے زیادہ ذخیرہ کرنے لگتا ہے جو کہ آگے بڑھ کر ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔
جسمانی سرگرمیوں بھی متاثر
مناسب نیند متحرک اور فٹ رہنے کے لیے بہت ضروری ہے، اگر اس سے الٹ ہو تو پھر نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جسمانی طور پر فٹنس نہ ہونے کے برابر رہ جاتی ہے، ایسی صورت میں کون ہوگا جو جسمانی طور پر سرگرم رہنا پسند کرے گا؟