الوقت - سعودی عرب نے یمن پر ممنوعہ کلسٹر بموں سے حملہ کیا ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے بدھ کو یمن کے صوبہ مآرب کے صرواح شہر پر کلسٹر بموں سے حملے کئے۔
اسی طرح سے سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے شدا علاقے پر شدید بمباری کی جس میں بڑی تعداد میں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں ۔ ان طیاروں نے اسی طرح تعز، الحجہ اور الضالع صوبوں کے مختلف علاقوں پر بھی بمباری کی۔
قابل ذکر ہے کہ ممنوعہ كلسٹر بم، اس طرح کے بم ہوتے ہیں جن کے اندر سیکڑوں چھوٹے چھوٹے بم بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ جب انہیں آسمان سے گرایا جاتا ہے تو وہ بہت بڑے علاقے میں پھیل جاتے ہیں۔
ان بموں میں سے متعدد بم بغیر زندہ رہی رہتے ہیں اور ان میں دھماکے نہیں ہوتے۔ ایسے بموں کے کبھی بھی پھٹنے کا خطرہ ہمیشہ رہتا ہے۔ اس طرح سے کلسٹر بم پھٹنے اور نہ پھٹنے دونوں حالات میں بہت ہی خطرناک ہوتے ہیں۔