الوقت - کسی بھی ٹی وی چینل کی نشریات کو ہیک کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن فلسطینی ہیكرز نے اسرائیل کے چینل-2 کی نشریات ہیک کر لی اور اس پر اذان کی آواز اور اسرائیل مخالف نعرے نشر کر دیئے۔
یہ واقعہ منگل کی شام کا ہے۔ دراصل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جسے اسرائیل کا نام دیا گیا ہے، اسرائیلی حکومت نے ایک قانون بنایا جس کے تحت اذان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس قانون کی دنیائے عرب اور عالم اسلام میں شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ہیکرز نے اسی قانون کی مخالفت کرتے ہوئے اسرائیلی ٹی وی چینل کی نشریات ہیک کر کے اس پر اذان نشر کر دی ہے۔
اس سے پہلے فلسطینی مزاحمتی گروہ نے بھی اسرائیلی ٹی وی چینلز کی فريكوینسيوں کو ہیک کرکے اسرائیلی ٹی وی چینلز سے اپنا پیغام جاری کیا تھا۔