الوقت - رپورٹوں سے پتا چلتا ہے کہ شمالی شام میں داعش کے دہشت گردوں کے کیمیائی حملے میں شام حکومت کے 22 مخالفین زخمی ہو گئے ں۔
اس رپورٹ کی بنیاد پر داعش نے الرای شہر کے مشرق میں واقع خليليہ گاؤں پر زہریلی گیسوں پر مشتمل میزائل سے حملہ کیا۔
بتایا جاتا ہے کہ شامی حکومت کے زخمی مخالفین کا علاج ترکی کی ٹیم کر رہی ہے اور انہیں علاج کے لئے ترکی کے سرحدی شہر كیليس کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
داعش نے شامی حکومت کے مخالفین کو ایسی صورت میں کیمیائی حملے کا نشانہ بنایا کہ ان مخالفین پر بھی عام شہریوں کے خلاف کیمیائی حملے کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔
روس کی وزارت دفاع نے اس سے پہلے اکتوبر کے مہینے میں ایسے ثبوت پیش کئے تھے جن سے ثابت ہوتا تھا کہ حلب میں حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں دہشت گردوں نے عام شہریوں كو کو زہریلی گیس کا نشانہ بنایا تھا۔
اس بات کے ثابت ہونے کے بعد روس کی وزارت دفاع نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس سلسلے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے شام کے اس شہر میں اپنے ماہرین کی ٹیم روانہ کرے۔
روس کی وزارت خارجہ نے بھی حلب میں کیمیائی حملوں کے بارے میں اوپی سي ڈبليو کی جانب سے تحقیقات کرنے سے انکار کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔