الوقت - ترکی کے فوجی سربراہ نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے شمالی شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔
اناضولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کی مشترکہ فوجی کمان کے سربراہ نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے خلیلیہ علاقے میں توپخانوں سے کیمیائی بموں کو فری سیرین آرمی کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
اس رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ داعش نے فری سیرین آرمی کے ٹھکانے پر جو کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا اس میں فری سیرین آرمی کے کم از کم 22 جنگجو زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہيں ہے جب کسی عہدیدار نے کہا ہے کہ شام میں داعش کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ اس سے پہلے شامی فوج اور شامی حکام بارہا اس موضوع پر تاکید کر چکے ہیں۔