الوقت - ایران کے شمال وسطی صوبے سمنان میں 2 مسافر ٹرینوں کے تصادم میں 31 مسافر جاں بحق اور 79 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق، جمعے کی صبح 7 بج کر 40 منٹ پر شہرود شہر کے قریب ہفت خان اسٹیشن پر یہ حادثہ پیش آیا۔
ایران کی انجمن ہلال احمر کے ترجمان مصطفی مرتضوی نے بتایا کہ اب تک 31 افراد جاں بحق ہوئے اور 79 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
جائے وقوعہ پر ایمبولینس اور امدادی ٹیم موجود ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
برفباری اور سڑک پر جمی برف کی وجہ سے جائے حادثہ پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے امدادی کام میں ایک ہیلی کاپٹر کی بھی مدد لی گئی۔
زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائي جا رہی ہے۔
دونوں ٹرین میں تصادم سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے جس سے امدادی کام میں رکاوٹ پیدا ہو رہی تھی۔