الوقت - بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے ملک کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف منی لانڈرنگ کا بے بنیاد مقدمہ شروع کیا۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی شہریوں نے ملک کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف غیر قانونی مقدمہ شروع کئے جانے کے خلاف ملک کے متعدد علاقوں میں وسیع مظاہرے کئے۔
بحرین کی نمائشی عدالت بدھ کو شیخ عیسی کے خلاف مقدمے کی شنوائی کرنے والی تھی۔ ان پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ آل خلیفہ حکومت نے حالیہ دنوں میں مظاہرین کی سرکوبی کے لئے ملک کے ممتاز عالم دین شیخ عیسی قاسم پر منی لانڈرنگ کا بے بنیاد الزام عائد کیا ہے۔
بحرینی حکومت نے 20 جون کو شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کر لی تھی۔ گزشتہ پانچ مہینے سے بحرین کے عوام منامہ کے مغرب میں واقع الدراز علاقے میں شیخ عسی قاسم کے گھر کے سامنے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے ملک میں سرگرم انسانی حقوق کے کارکنوں اور مذہبی رہنماؤں کی سرکوبی تیز کر دی ہے۔ بحرین میں 14 فروری سے آل خلیفہ حکومت کی نا انصافی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔