الوقت - شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ روس، شامی قوم کے غم و آلام کو کم کرنے کے لئے اقتصادی شعبے سمیت مختلف شعبوں میں شام کی حمایت جاری رکھے گا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صدر بشار اسد نے منگل کو روس کے نائب وزیر اعظم دیمتری روگزين کی قیادت میں آئے ایک سطحی وفد سے ملاقات میں کہا کہ شام کے عوام کے غم و آلام کا سبب دہشت گردی سے جدوجہد اور ملک کے خلاف مسلط کی گئی اقتصادی پابندیاں ہیں۔
بشار اسد نے کہا کہ شام میں دہشت گردی سے جدوجہد اور بین الاقوامی سطح پر ماسکو کی پالیسی نے ثابت کر دیا کہ ماسکو کا مقام ، اصولوں، اقدار اور بین الاقوامی قوانین، ممالک کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کے احترام اور ملک کے مستقبل کا تعین میں ان کے حقوق کے احترام پر مبنی ہے۔
روس کے نائب وزیر اعظم نے بھی اس ملاقات میں زور دیا کہ روس کی جانب سے دمشق کی سیاسی، اقتصادی اور فوجی حمایت کی بنیادی وجہ دہشت گردی کے مقابلے میں اس ملک کی مزاحمت کو مضبوط کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں دہشت گردوں کی موجودگی دوسرے ممالک کے لئے خطرناک ہے۔
واضح رہے کہ روس کے ایک اعلی سطحی وفد جس میں نائب وزیر اعظم، نائب وزیر خارجہ، نائب وزیر دفاع، وزیر زراعت اور وزیر انرجی سمیت کئی وزراء شامل ہیں شام کے دورے پر ہے۔ اس روسی وفد نے صدر بشار اسد سے ملاقات کی ہے۔