الوقت - امریکی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو یورپ میں خاص طور پر نئےسال کی چھٹیوں کے موقع پر دہشت گردانہ حملوں کے خطرے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
تسنیم نیوزایجنسی نے روئٹرز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکا نے اپنے شہریوں کو یورپ میں خاص طور پر نئےسال کی چھٹیوں کے موقع پر دہشت گردانہ حملوں کے خطرے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی شہریوں کو سال نو کے پروگرامز اور مراسم کے دوران ہوشیار رہنا چاہئے اور گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہئے کیونکہ ہمارے پاس ایسی پختہ اطلاعات ہیں کہ داعش، القاعدہ اور دوسرے دہشت گرد گروہ یورپ میں حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
اسی طرح ہالینڈ کی قومی سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی ٹیم کے کوارڈینیٹر نے بھی کچھ دن پہلے اعلان کیا تھا کہ یورپ میں موجود داعش کے 60 سے 80 دہشت گرد یورپ میں دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔