الوقت - شام کی فوج اور اس کے اتحادیوں نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران شہر حلب کے کچھ علاقوں کو دہشت گردوں کے کنٹرول سے آزاد کرا لیا ہے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، شام کی فوج نے حلب کے مضافاتی علاقے میں اسٹرٹیجک اہمیت کے حامل سوق الجبس اور بعیدين علاقوں کو دہشت گردوں کے کنٹرول سے آزاد کرا لیا ہے۔
شام کی فوج اور اس کے اتحادیوں نے اسی طرح مغربی حلب میں راشدين علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔ ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کو کاری ضرب لگی ہے۔
شام کی فوج نے مشرقی حلب کے زہور علاقے کی پہاڑیوں علاقوں کو بھی دہشت گردوں کے کنٹرول سے آزاد کرا لیا ہے۔ شام کی فوج نے مغربی حلب کے مضافاتی علاقوں میں ارض الجبس نامی علاقے کو دہشت گرد گروہ جیش الفتح کے کنٹرول سے آزاد کرا لیا ہے۔
حلب کے مضافاتی علاقے میں شام اور اس کی اتحادی فوجیوں کی پیشرفت ایسی حالت میں جاری ہے کہ حلب کے مشرقی علاقوں میں سیکڑوں شہریوں نے مظاہرہ کرکے ان علاقوں سے دہشت گردوں اور مسلح گروہوں کے انخلاء پر تاکید کی۔
سنیچر کو دہشت گردوں نے ان پناہ گزینوں پر فائرنگ کرکے متعدد افراد کو ہلاک اور زخمی کر دیا جو مشرقی حلب سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔
مشرقی حلب میں سرگرم دہشت گرد عام شہریوں کو شہر سے نکلنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں اور ان کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔