الوقت - امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق، امریکا کے مختلف شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ شکاگو میں سیکڑوں لوگوں نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کئے اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت میں زور دار نعرے لگائے۔
سنیجر کی رات ہونے والے مظاہروں میں بھی ٹرمپ اور ان بیانات کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ امریکہ کے سفید فام اور سیاہ فام طبقے کے مظاہرین ایسے پلےكارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ٹرمپ مردہ باد اور ہم نسل پرست اور ہم جنس پرست صدر کے مخالف ہیں جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔
مظاہرین نے شکاگو شہر کے مرکزی حصے میں واقع ٹرمپ ٹاور کے سامنے مظاہرہ کیا اور مسلمانوں اور پناہ گزینوں کے بارے میں ان نسل پرستانہ رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
مظاہرین اس بات پر زور دے رہے تھے کہ امریکی عوام، ٹرمپ کے مقابلے میں مسلمانوں، پناہ گزینوں سیاہ فام شہریوں اور امریکا کے حقیقی شہریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
یہ مظاہرے سان فرانسسکو، گونزوویل، شارلٹ، سینسناٹي، سياٹل، فیلاڈلفيا، آکلینڈ، اٹلانٹا اور نیویارک میں منعقد ہوئے ہیں۔