:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

میرے اور آیت اللہ خامنہ ای کے درمیان نزدیکی تعلقات ہیں : بشار اسد

Friday 18 November 2016
میرے اور آیت اللہ خامنہ ای کے درمیان نزدیکی تعلقات ہیں : بشار اسد

الوقت -  شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی سے میرے شخصی تعلقات بہت گہرے اور نزدیکی ہیں۔

ایک خصوصی انٹرویو میں جب نامہ نگار نے سے پوچھا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ آپ سے خصوصی محبت کرتے ہیں اور آپ کے بارے میں ان کے خصوصی نظریات ہیں، اس جذبہ محبت کو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں اور آپ رہبر انقلاب اسلامی کے بارے میں کیا نظریہ رکھتے ہیں؟ شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ شخصی لحاظ سے میرے اور آیت اللہ امام خامنہ ای کے درمیان عمیق محبت ہے۔ اس جذبہ محبت کا سیاسی مسائل سے کوئی رابطہ نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق ان کی شخصیت سے ہے۔ تواضع، ایثار اور احترام جیسی خصوصیات کے حامل ہیں جس کی وجہ سے میرے دل میں ان کے لئے احترام اور محبت کا جذبہ پیدا ہوا، جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ ان کے ساتھ شخصی رابطہ قائم کیا جائے۔

آپ یقین کیجئے اس تعلقات کا سیاست سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ دوسری جانب سیاسی میدان میں بھی وہ وفادار شخص ہيں۔ انہوں نے شام کے موقف کے بارے میں ایران کی وفاداری کا پختہ ثبوت پیش کیا۔ شام ان چنندہ ممالک میں سے ہے جو 80 کے عشرے سے ایران کے ساتھ ہے۔ ایران کے عوام وفادار ہیں اور آیت اللہ  امام خامنہ ای نے متعدد مقامات پر اس وفاداری کا ثبوت دیا ہے اور جاری بحران کی وجہ سے اس تعلقات میں مزید استحکام پیدا ہوا اور ہم ایران سے مزید نزدیک ہوئے کیونکہ مشکلات کی کھڑی میں وفاداری اور انسان کی اصلی محبت کا پتہ چلتا ہے۔

تیسری بات یہ ہے کہ وہ ایک عظیم رہنما ہیں۔ اس بحران سے ثابت کر دیا کہ انہوں نے مسائل کے آغاز سے ہی وہی موقف اختیار کیا، میں نے بھی پوری دقت سے مسائل پر نظر رکھی، اس بات کے مد نظر کہ میں شام میں زندگی بسر کر رہا ہوں اور وہ دوسری جگہ پر ہیں، وہ شام کے بارے میں پوری معلومات رکھتے ہیں جبکہ میں شام کے عوام کے ذریعے مجھے اطلاعات فراہم ہوتی ہے، شام کے بحران کے آغاز سے ہی انہیں پوری طرح پتا تھا کہ کیا ہونے والا ہے۔ ان کے بارے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ واقعات کے حوالے سے ان کو پوری اطلاع رہتی ہے کہ مستقبل میں کیا رونما ہونے والا ہے اور حالت کس سمت گامزن نہیں۔

ٹیگ :

بشار اسد شام ایران رہبر انقلاب اسلامی خامنہ ای

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے