الوقت - عراقی فورسز نے موصل کے آزاد ہونے والے علاقوں کو مکمل طور دھماکہ خیز مواد، بموں اور بارودی سرنگوں سے صاف کر دیا ہے۔
صوبہ نینوا کے آپریشنل کمانڈر بریگیڈیئر نجم الجبوري نے بتایا ہے کہ عراقی فورسز نے جنوبی مغربی موصل کے قادسيہ اور البرجيہ علاقوں کو مکمل طور پر محفوظ بنا لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عراق کے انسداد دہشت گردی فورسز نے بھی مشرقی موصل کے عدن، البكر اور ذهبيہ علاقوں کو ہر قسم کے دھماکہ خیز مواد سے صاف کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کا گڑھ سمجھے جانے والے موصل شہر کی آزادی کے لئے عراقی فورسز کی مہم کے تیسرے مرحلے میں اس شہر کے قریب واقع کئی دیہاتوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔
اس سے پہلے عراقی فورسز نے موصل کے مغرب میں واقع كركولی کے اہم علاقے کو آزاد کرا لیا تھا۔ عراقی پولیس کے سربراہ شاکر جودت نے بھی بتایا ہے پولیس نے جنوبی موصل کے تمام علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔