الوقت - آئرلینڈ نے بارہا اس اعلان کے بعد کہ اسرائیل کی انٹیلیجنس سروس موساد کو اپنی کارروائیوں کو انجام دینے کے لئے آئرلینڈ کے جعلی پاسپورٹ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے، تل اویو کو سخت خبردار کیا ہے۔
رای الیوم کے مطابق تل اویو میں اعلی سیاسی ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ آئرلینڈ کی حکومت نے آئرش جعلی پاسپوٹ بنانے اور اس کے استعمال کے بارے میں اسرائیل کو خبردار کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب موساد، فلسطینی اور عرب رہنماؤں اور عوام کے قتل کے لئے آئرلینڈ کی جعلی پاسپورٹ بناتی ہے اور اس کا استعمال کرتی ہے اور اس سلسلے میں اسے دیئے جانے والے زیادہ تر انتباہ کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
اسی درمیان آئر لینڈ میں اسرائیل کے سفیر نے کچھ دن پہلے اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت کے حکام وعدہ نہیں کر سکتے کہ موساد اپنی کاروائیوں کے لئے اسرائیلی پاسپورسٹ کا استعمال کرے گی۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے ایجنٹ 2010 میں آئر لینڈ کے جعلی پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے دبئی گئے اور حماس کے لیڈر محمود المبحوح کو قتل کر دیا۔ اسرائیل کے اس اقدام پر پوری دنیا سے رد عمل سامنے آیا تھا۔