الوقت - افغانستان کے مزار شریف شہر میں جرمنی کے قونصل خانے میں ایک خودکش حملہ ہوا جس میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔
موصولہ خبروں کے مطابق اس حملے میں مقامی افراد سمیت مجموعی طور پر 60 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی کو سفارت خانے کی عمارت سے ٹکرا دی جس کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔
جرمنی کی مشترکہ فوجی کمان کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دھماکے کے بعد وہاں فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں۔ ہسپتال کے ایک ذرائع نے بتایا کہ حملے میں مقامی افراد سمیت مجموعی طور پر 60 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔
طالبان ذرائع کے مطابق اس ماہ کے آغاز میں قندوز میں اتحادی فوجوں کی جانب سے کئے گئے حملے کا انتقام لینے کے لئے یہ حملہ کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ مزار شریف شہر کے باہر نیٹو کا ایک کیمپ ہے جس کی کمان جرمنی کے ہاتھوں میں ہے۔ نیٹو کے ایک ترجمان کے مطابق اتحادی افواج اس خود کش حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جرمنی کی وزارت خارجہ نے اس واقعہ پر ابھی تک کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا ہے۔